4 ستمبر، 2007، 10:21 PM

بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سوڈان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سوڈان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون دارفر میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی مشترکہ فوجوں کی تعیناتی کے فیصلے پر بات چیت کے لیے سوڈان پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون دارفر میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی مشترکہ فوجوں کی تعیناتی کے فیصلے پر بات چیت کے لیے سوڈان پہنچ گئے سوڈان پہنچنے پر بان کی مون نے کہا کہ ہمارے پاس دارفر میں موجودہ حالات کو کنٹرول کرنے کا بہترین موقع ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد صدر عمر البشیر کی مکمل حمایت حاصل کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ خرطوم کی مدد کے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا بان کی مون کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سوڈان کا پہلا دورہ کررہے ہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری ابھ تک سوڈان کے صدر سے چند وجوہات کی بنا پر ملاقات نہیں کرپائے جبکہ انھیں اس ملاقات میں دارفر کی صورت حال پر بات چیت کرنا تھی دارفر میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ اور افریقی یونین  26000 مشترکہ فوجوں کی تعیناتی کے حوالے سے بل جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منظور کیا تھا۔

News ID 546413

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha